ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

جمعرات جون 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ نے کمشنر لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر محمد مجتبیٰ پراچہ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ سے ہے۔ وہ گریڈ 20 کے آفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ سیکرٹری انڈسٹریز کے عہدہ پر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے آج چارج سنبھالنے کے بعد کمشنر آفس کے تمام افسران کے ساتھ ایک غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام افسران نے اپنے اپنے سیکشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :