ْعنایت کاسی ایڈووکیٹ سے نگران وزیرداخلہ کا چارج لے کر آغا عمر احمد بنگلزئی کو دے دیا گیا

جمعرات جون 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) عنایت کاسی ایڈووکیٹ سے نگراں وزیرداخلہ کا چارج لے کر آغا عمر احمد بنگلزئی کو دے دیا گیا۔ عنایت کاسی ایڈووکیٹ اب قانون و پارلیمانی امور ، کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان کے محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے اعلامیہ مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری نے نگراں صوبائی کابینہ دو وزراء کے قلمدانوں میں تبدیلی کردی ہے۔

آغا عمر احمد خان بنگلزئی سے قانون و پارلیمانی امور، پراسکیوشن، کھیل و ثقافت، امور نوجوانان، ،سیاحت اور آرکائیو کے محکموں کا قلمدان لے کرعنایت کاسی ایڈووکیٹ کودے دیا ہے اور انہیں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور جیل خانہ جات کی وزارت کا قلمدان تفویض کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عنایت کاسی ایڈووکیٹ سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور ار جیل خانہ جات کا قلمدان لے کر انہیں قانون و پارلیمانی امور، پراسکیویشن، کھیل و ثقافت، امور نوجوانان، سیاحت اور آرکائیو کا نگراں صوبائی وزیر مقررکردیا ہے۔

رابطہ کرنے پر عنایت کاسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وہ گھر کے قریب حادثے میں زخمی ہونیوالے اپنے والد کے علاج کی غرض سے کراچی میں موجود ہیں۔انہوں نے قلمدان واپس لینے سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا۔نئے نگراں صوبائی وزیر داخلہ آغا عمر بنگلزئی کا تعلق مستونگ سے ہے۔ الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ کاروبار اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔