تبادلہ ملازمت کا حصہ ،خضدار کے لوگ عزت دینے اور محبت کرنیوالے لوگ ہیں ،محمد ہاشم غلزئی

خضدار سے اچھی یادیں لیکر جارہاں یہ میرا دوسر ا گھر ہے،کمشنر قلات ڈویژن

جمعرات جون 21:10

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ تبادلہ ملازمت کا حصہ ہے خضدار کے لوگ عزت دینے اور محبت کرنے والے لوگ ہیں یہاں سے اچھی یادیں لے کر جارہاں خضدار میرا دوسر ا گھر ہیں پوسٹنگ جہاں بھی ہو گی مگر خضدار سے رابطہ ہمیشہ رہے گا یہاں تعیناتی کے دوران خضدار کے عوام اور دفتر کے عملہ کے تعاون میرے لئے قابل تعریف رہا میں نے بھی دفتر کے عملہ کو ملازم نہیں اپنا بازوں سمجھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عملہ کی طرف سے دئیے گئے الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدارعلی رضا کھوسہ اے سی پی خضدار حاجی بشیر احمد مینگل اے سی عبدالغنی مینگل پی اے علی اکبر ودیگر آفیسران و دفتر کے عملہ بھی موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے اس حوالے سے پورا بلوچستان میرا گھر ہے مگر خضدار سے مجھے خاص محبت ہے کیونکہ یہاں کے لوگ سلجھے ہوئے مہمان نواز اور پر امن ہیں محبتیں سمیٹ کر خضدار سے جا رہا ہوں اور یہی محبتیں میرا اساس ہے تعیناتی کے دوران ملازمین نے بھی مجھ سے بھر پور تعاون کیا اور میں نے بھی انہیں اپنا بازو سمجھا ہم سب ملکر پورے ڈویژن میں بہتر انداز میں کام کیا قبل ازیں حاجی بشیر احمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی کارکردگی کو مثالی قرار دی اور کہاں کہ ٹرانسفر پوسٹنگ اپنی جگہ مگر قلات ڈویژن ایک شفیق آفسر ملنسار انسان سے محروم ہو گئی ہم دوبارہ ان کی یہاں تعیناتی کے منتظر ہونگے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر خضدار محمد قیصر خان ناصر کے لئے بھی اسٹاف کی جانب سے الوداعی پارٹی دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :