سیالکوٹ ، پولیس فورس کی شدید کمی،1862پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کیلئے 1350پولیس اہلکار درکار ،512 پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی مسئلہ بن گئی

جمعرات 21 جون 2018 21:10

․سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پولیس فورس کی شدید کمی،1862پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کیلئے 1350پولیس اہلکار درکار ،512 پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی مسئلہ بن گئی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے پانچ قومی اور گیارہ صوبائی حلقوں میں عام انتخابات 2018ء کیلئے 1862 پولنگ اسٹیشن اور 4080 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اور وہاں پر 23لاکھ 34 ہزار 498مرد و خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کم از کم ایک پولیس اہلکار تعینات ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ سیالکوٹ پولیس کے پاس 1350اہلکار دستیاب ہونگے اس کی بناء پر 512 پولنگ اسٹیشن کی سیکیورٹی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے اور تجویز ارسال کی گئی ہے کہ کم از کم ایک ہزار پولیس اہلکار پنجاب رضرب فورس سے فراہم کئے جائیں یا 2ہزار کے قریب رضاکار بھرتی کرنے کی اجازت دی جائے۔

اور تیسرا آپشن سول ڈیفنس رضا کار کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ وگرنہ 512 پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کی صورتحال ناگزیز ہوگی اور شر پسند عناصر اپنی من مرضی کرنے کیلئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام اٹھا سکتے ہیں۔