سیالکوٹ ،مسلم لیگ (ن ) کی طرف سے ٹکٹ نہ جاری ہونے پر پی پی 44 کے امیدوار کی درجنون ساتھیوں کے ہمراہ ریلی

جمعرات 21 جون 2018 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن ) کی طرف سے ٹکٹ نہ جاری ہونے پر پی پی 44 کے امیدوار حافظ وسیم نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ سمبڑیال میں ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے جس شخص کو ٹکٹ جاری کیا ہے وہ حقیقی عوامی نمائندہ نہ ہے اسے ٹکٹ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

بعدازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔ ا س دوران سیالکوٹ وزیرآباد جی ٹی روڈ پر ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی غیر قانونی اقدام پایا گیا تو ریلی میں شامل تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :