سیالکوٹ، پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہیدکی سالگرہ کا کیک کاٹا

جمعرات جون 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پیرس روڈ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان ماسٹر محمد شفیع، امیدوار برائے صوبائی حلقہ پی پی28 چوہدری محمد قدیر گوندل، فرحان گوندل، شکیل علوی، میاں اشرف، مہر محمد رفیق، محمد الیاس، سید علی ودیگر نے سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی65ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شہید قائد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

کارکنان نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ عام انتخابات2018 میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔