سیالکوٹ، ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے تین افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

مقدمات درج

جمعرات جون 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مختلف واقعات میں ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے تین افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ میں پولیس نے ایس ڈی او گیپکو محمد سلیم کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے سجاد، تھانہ سبز پیر کے علاقہ پنڈی منہاساں میں ایس ڈی او گیپکو مبشر کی رپورٹ پر ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرنے والے مبشر اور موضع مندرانوالہ میں ایس ڈی او امجد اعجاز کی رپورٹ پر بجلی چوری کرنے والے قمر عباس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شرو ع کردی۔

متعلقہ عنوان :