عوام الیکشن میں بدعنوان ،چور ،لٹیروں کوووٹ نہ دیں، مولانا عبدالحق ہاشمی
انہی لٹیروں کی وجہ سے عوام مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے دلدل میں پھنس گئے ہیں ،جب تک نیک صالح دین دار لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے مثبت اسلامی تبدیلی نہیں آئیگی، ترقی خوشحالی امن اور عدل کیلئے ملک کو دین دار اہل قیادت کی ضرورت ہے سیکولربے دین قوتوں نے ملک اور اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی کی گفتگو
جمعرات 21 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
عوام الناس جماعت اسلامی کے دیانت دار امیدواروں کو ووٹ دیکر مسائل کے حل کی راہ ہموار کریں ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے نوجوانوں کی تنظیمیں آئندہ الیکشن میں زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔دینی وعصری اداروں کے نوجوان متحد ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں ۔
سیکولر جماعتوں نے قوم ونظریات کو اہمیت نہیں دی۔ جمہوریت کو چلنے کیلئے ضروری ہے کہ نیک صالح دین دا ر وایماندارلوگوں کا انتخاب کیا جائے ذاتی جائیدادوں میں اضافہ کرنے والے امیدوار قوم کاخیر خواہ نہیں ہوسکتا ۔عدل وانصاف کا بول بالاہو،قانون پر عمل درآمد اورعدالت آزادہوتوانسانوں کو انصاف ملیگا ظلم جبر اورکرپشن ختم کرنا ضروری ہے یہ ملک کی سالمیت قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ملک کی دینی اسلامی نظریاتی سیاسی مفادات کیلئے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک کے اسلامی آئین کے تحفظ ،مدارس وشعائر اسلام کے دفاع،اسلام نظام کے قیام کیلئے عوام الناس دینی جماعتوں کا ساتھ دیں الحمد اللہ علمائے کرام ،دینی جماعتوں و مدارس نے تعلیم، ترقی اورامن ویکجہتی میں اہم کردار ادا کیا انسانوں نے قرآن وسنت سے اپنے آپ کو کاٹ کرکے اپنے کیلئے بے شمار مسائل پیدا کیے اسلامی نظام ہی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کا حل ہے سیکولرزم نے قوم کو تقسیم اور کرپشن کی راہ ہموار کی ہرسطح پر اتحاد واتفاق اوریکجہتی کی جدوجہدکو مزید تیزکرکے اپنی صفوں میں اتحادپیدا کرنا ہوگا مدارس ،پگڑی وداڑھی والوں کو بدنام ورسواکرنے سے گریز کیا جائیں دینی جماعتوں کو متحد کرنے کیلئے علمائے کرام وومدارس کے طلبہ ومہتممین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔اتحا دامت مہم وقت کی اہم ضرورت ہے مفادات وبے حسی کے دور میں دینی اتحاد کی بات کرناقابل تحسین ہے سیاسی اخلاقیات کا جنازہ نکالنے والوں کا محاسبہ ہونا چاہیے دینی مدارس ہی اصل میں قوم کے خیر خواہ ہیں اور قوم کو عدل وانصاف ،تعلیم وامن کی طرف لے کر جارہے ہیں ۔ لسانیت فرقہ واریت کا درس دینے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.