پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے وفد کا جامعہ بلوچستان کا دورہ

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کے دوران مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے ایک وفد نے گروپ ہیڈ سینٹر فار رور ل اکانومی ڈاکٹرمحمد فیصل کے سربرائی میں جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کو تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مسقبل کے پروگرامز سمیت مجموعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام، زیر زمین پانی کے منصوبوں اور رورل اکانامی منصوبوں اور مشترکہ طور پر ان منصوبوں پر کام کرنے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائس چانسلر نے وفد کو جامعہ بلوچستان دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے گزشتہ برسوں میں مثبت اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام شعبہ جات کو سمسٹر سسٹم سے منسلک کرنے سمیت جدید تقاضوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز کے قیام، مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والی شعبوں کو ترجیع بنیادوں پر آغاز کیا گیا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے بروقت تکمیل اور غیر تعمیر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پلاننگ کمیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں اور خاص کرزیر زمین پانی کی کمی اور صاف پانی کی دریافت کے لئے مشترکہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کیونکہ مستقبل میں صوبے اور خاص کر کوئٹہ شہر میں پانی کی کمی خطرنا ک صورتحال اختیار کررہی ہے۔

جس کے لئے ضروری ہے کہ جدید طریقہ کار بروء کار لایا جائے اور ڈیمز بنائے جائیں۔ جس کے لئے جامعہ کے ماہرین اپنے تمام صلاحیتوں کو بروء کار لائیں گے۔ وفد نے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی سرگرمیوں کو سرہا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل خوش آئند اقدام کرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے گزشتہ برسوں میں جس تیزی سے ترقی کے مناظر طے کئے ہیں۔

مستقبل میں بھی وہ اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں اپنے مثبت خدمات سرانجام دیں گے۔ اور پلاننگ کمیشن اور جامعہ بلوچستان مختلف منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام جاری رکھیں گے۔ بعدازاں وفد کو جامعہ کے کانفرنس ہال میں تعلیمی اور رورل اکانامی پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ ، جامعہ کے رجسٹرار بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے آخر میں مہمانوں کو جامعہ کے جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیں۔