جامعہ بلوچستان نے بی اے، بی ایس سی2018کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جامعہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق بی اے، بی ایس سی2018کے سالانہ امتحانات کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم06جولائی،300 روپے اضافی فیس کے ساتھ 13جولائی، دوگناہ فیس کے ساتھ 20جولائی اور سہ گناہ فیس کے ساتھ امتحانی فارم27جولائی 2018تک جمع کئے جاسکیں گے ۔ ان تاریخوں کے بعد کوئی بھی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :