سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس آج جمعہ کو ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کریں گے۔ اجلاس میں وزارت دفاعی پیداوار کے حکام وزارت کے ماتحت اداروں کے حوالہ سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جبکہ دیگر امور بھی زیرغور لائے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :