اب تارکین وطن بچوں کے ساتھ رہیں گے، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

تارک وطن بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالسی 60 برس سے جاری تھی، میری بیٹی اور بیوی کو بچوں کی تصاویر دیکھ کر بہت دکھ ہوا، امریکی صدر

جمعرات 21 جون 2018 21:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تارک وطن بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی پالسی 60 برس سے جاری تھی، میری بیٹی اور بیوی کو بچوں کی تصاویر دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔امریکی صدر نے کہا کہ اب غیر قانونی تارکین وطن کے بچے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔رواں برس اپریل میں امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے امریکا اور میکسیکو کی سرحد غیرقانونی طور پر عبور کرنے والے تمام تارکین وطن کے خلاف 'زیرو ٹورلینس' کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف مجرمانہ قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سے نئی پالیسی کے تحت اپریل اور مئی کے دوران امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن کے 2 ہزار کے قریب بچوں کو والدین سے الگ کیا جاچکا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے عوام میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔دوسری جانب امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ بھی اس پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ امریکا کے امیگریشن قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی سرحد پر خاندانوں کو ایک دوسرے سے جدا کیے جانے سے نفرت ہے۔