پاکستان نے طالبان ٹھکانے ختم کرنے میں متوقع کردارادانہیں کیا،

امریکی نائب وزیرخارجہ پا کستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے،بیان

جمعرات 21 جون 2018 21:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے پاکستان سے گلہ کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے ٹھکانوں کے خاتمے میں متوقع کردارادانہیں کیا ہے۔امریکی ایوان نمائندگان کے خارجہ کمیٹی کے سامنے اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہم پاکستان کو ایک بار پھر یادہانی کراتے ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود طالبان ٹھکانوں کے خاتمے میں کردارادا کرے۔

نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ملا فضل اللہ کی ہلاک پاک امریکہ تعاون کا ثبوت ہے ہم نے پاکستان سے کبھی رابطہ ختم نہیں کیا ، پاکستان کی سویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جبکہ پاک افغان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بارڈر کنٹرول ، افغان مہاجرین اوردیگر مسائل کاسامنا ہے۔

افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔نائب وزیرخارجہ نے بتایا افغان صدر طالبان کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔پا کستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔