بھارت ، ٹریکٹر اور کار میں تصادم ، 12 افراد ہلاک ، 6 زخمی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بھارت میں ایک ٹریکٹر اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا میں اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ۔