رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات جون 21:30

ْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا ‘قاتل فرار‘گرفتاری کیلئے چھاپے ‘بتایا گیا ہے کہ شگفتہ بی بی دختر محمود سکنہ 424گ ب کو اس کے چچا منور حسین نے بذریعہ فائر تیس بورقتل کردیا ‘ملزم آج صبح اپنے بھائی کے گھر داخل ہوا اور اپنی بھتیجی شگفتہ بی بی کو گولیاں مار دیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ‘اس المناک واقعہ پر علاقہ بھر میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی ‘قاتل موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :