عام آدمی پارٹی کے سر براہ وقار احمد واہلہ کے لرزہ خیز قتل سے موجودہ الیکشن میں خونی خدشات کوبڑھا دیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) عام آدمی پارٹی کے سر براہ وقار احمد واہلہ کے لرزہ خیز قتل سے موجودہ الیکشن میں خونی خدشات کوبڑھا دیا ، پولیس نیبا اثر ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درجہ کرلیا تاہم ابھی تک کو ئی بھی ملزم گرفتارنہیں ہوسکا،چار ملزمان میںسے دو پنجاب پولیس ملازم ہیں آن لائن کے مطابق مقتول وقار احمد واہلہ پی پی109سے عام آدمی پارٹی کی طرف سے امیدوار تھا عام آ دمی پارٹی کے لئے کئی سال محنت و جذبے سے سر شار ضلعی صدر سے گوجرانوالہ میں پارٹی سر براہ کے قتل کے بعد عہدہ ملا تھا مقتول نے گریجوایشن کر رکھی تھی ، عوامی خدمت کا جذبہ لئے آنکھوں میں ایم پی اے بننے کا خواب لئے میدان میں کود ا لیکن گزشتہ روز اپنے علاقہ 8ج ب کے رہائشی سگے بھائی پولیس وواپڈا ملازمین نے رقم کے لین دین کا بہانہ بنا کر اسکے گھر دھاوا بول دیا تھا جس سے مقتول اور اسکے دوسرے بھائی زخمی ہو گئے تھے ، ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے تھے تھانہ نشاط آباد پولیس نے سی پی او کے نام پر رکھی ہوئی درخواست پر کسی بھی مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کیا مقتول وقار احمد واہلہ گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال میں دوائی لینے کے لئے اپنے بھائی وقاص کیساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ گائوں میں رہائش پذیر با اثر چار بھائیوں نے انہیں روک لیا ملزمان پولیس و واپڈا ملازمین نے فائرنگ سے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جسکے بعد ملزمان فرار ہو گئے پولیس کے چھاپوں کے باوجود ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے مقتول کو گزشتہ رات 10بجے مقامی قبرستان میں آہوں سیسکیوں سے سپرد خاک کر دیا گیا ، مقتول وقار احمد کے اولاد نہ تھی عوامی خدمت کا جذبہ دیدنی تھا ورثاء و اہلیان علاقہ و سیاسی راہنمائوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے اگربروقت ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے تو اس بہت بڑے سیاسی نقصان سے بچاجا سکتا تھا ، پولیس نے روایتی طریقہ اپناتے ہوئے مقتول کی طرف سے پہلے سے دی گئی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی نہ ہی قتل کے کئی گھنٹوں کے گزرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی تھانہ نشاط آباد پولیس نے ملزمان 8ج ب کے رہائشی4بھائیوں سفیان ولد امان علی ، عمران ، عبدالرحمان، طیب معاذ کے خلاف مقدمہ نمبر471ج ب 302/34درج کر لیا ، مقتول وقار احمد واہلہ کے قتل کے واقعہ کی خبر پر اسکی رہائش گاہ 8ج ب میں افسوس کے لئے آنیوالوں کا تانتا باندھا رہا جسکے المناک قتل کے واقعہ نے پنجاب بھر میں موجودہ الیکشن 2018میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔