حمزہ شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

جمعرات جون 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے اثاثہ جات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی ہے۔ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شیئر ہولڈر ہیں۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز شریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 2سو 43 بینک بیلنس ہے۔ حمزہ شہباز کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جبکہ دوسری کا نام مہر النساء ہے۔ حمزہ شہباز کے 16 لاکھ 88 ہزار 4 سو 18 کے کیش پرائز بانڈ ہیں ۔ حمزہ شہباز کے نام پر کوئی گاڑی نہیں ہے۔