آئی جی پولیس پنجاب کے آفس نے نئے خریدے گئے 550 جدید ہیلمٹ لاہور پولیس کے حوالے کر دیئے

جمعرات جون 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) آئی جی پولیس پنجاب کے آفس نے نئے خریدے گئے 550 جدید ہیلمٹ لاہور پولیس کے حوالے کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے یہ ہیلمٹ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے لئے خریدے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہیلمٹ کی قیمت 55 ہزار روپے ہے جبکہ 550 ہیلمٹوں کی خریداری کے لئے 3 کروڑ دو لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد رقم ادا کی گئی ہے، خریدے گئے ہیلمٹوں میں موبائل وائرلیس سسٹم اور بلیو ٹروتھ کی سہولتیں دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :