․لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک مقدمے میں 6 سال قید کی سزا پانے والے ملزم فضل حسین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم

جمعرات جون 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ہائیکورٹ نے منشیات کے ایک مقدمے میں 6 سال قید کی سزا پانے والے ملزم فضل حسین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم فضل حسین ٹرائل کورٹ نے منشیات برآمد ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف ملزم فضل حسین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ملزم فضل حسین کے وکیل کا موقف تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ناکافی ثبوت ہونے کے باوجود 6 سال قید کی سزاکا حکم سنایا جبکہ سرکاری وکیل نے ملزم فضل حسین کی بریت کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ مانگا منڈی میں بارہ کلو چرس کی برآمدگی پر مقدمہ درج کیا تھا اور ٹرائل کورٹ نے ملزم کو اس کے جرم کے مطابق درست سزا سنائی تھی۔