ایشیائی مارکیٹس میں کاروبار کے دوران مندی رہی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ایشیائی مارکیٹس میں جمعرات کے روزمندی دیکھی گئی کیونکہ رواں ہفتے کے شروع میں بے چینی کے بعداستحکام واپس آیاہے اگرچہ سرمایہ کارچین امریکہ تجارتی جنگ کے تناظرمیں محتاط رہے ۔

(جاری ہے)

منافعوں کے خریداروں نے منگل کے رجحان کے بعدسستی قدرسے فائدہ اٹھایاجواس وقت آیاتھاجب دنیاکی دوبڑی معیشتیں درآمدات پرٹیرف کے حوالے سے ایک دوسرے کودھمکارہی تھیں۔تاہم تجزیہ کاروں نے متنبہ کیاکہ اگلی گراوٹ کسی بھی لمحے آسکتی ہے جبکہ مرکزی بینکرزنے اثرات کے بارے میں تشویش کااظہارکیاہے جوعالمی معیشت پرپڑسکتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :