�امرس نیوز**

ہائی کورٹ نے سیئنر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر کو عہدے سے ہٹا دیا معزز عدلیہ نے سیکرٹری کامرس کی ایک دفعہ منظور کردہ اپیل کو خارج کر دیا: احمد جواد ترجمان بزنسمین پینل

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیئنر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے احکامات جاری کئے جسمیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلال پراڈکٹ ایسوسی ایشن جسکی نمائندگی سیئنر نائب صدر FPCCIسید مظہر علی ناصر کر رہے تھے انکی ایسوسی ایشن نے سیکر ٹری کامرس کے ذریعے منظوری لی تھی کہ اپنا لائسنس تجدید نو کروائیں اس منظوری کو خارج کر دیا اور ریگولیٹر اور ڈی جی ٹی او کے فیصلے کو بحال رکھا۔

ترجمان بزنس مین پینل احمد جواد نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ حلا ل پراڈکٹ ایسوسی ایشن کا لائسنس اپنی معیاد پوی کرنے پر ختم ہو چکا تھا جسکو حلا ل پراڈکٹ ایسوسی ایشن نے مقررہ وقت تک تجدید نو نہیں کروایا تھا جس پر ڈی جی ٹی او نے حلا ل پراڈکٹ ایسوسی ایشن کو کالعدم قرار دیا اور انکی مزید تجدید نو کے لئے کاروائی کو معطل کر دیا جس پر حلا ل پراڈکٹ ایسوسی ایشن نے سیکرٹی کامرس سے اپیل کی جو ٹرید ایکٹ کے خلاف تھا۔

(جاری ہے)

رولز آف بزنس میں یہ متعین ہے کہ ریگولیٹر ایک آزاد حیثیت رکھتا ہے اور اسکے فیصلے کو صرف عدالت میں ہی چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ حلا ل پراڈکٹ ایسوسی ایشن نے ملی بھگت کے ذریعے سیئنر نائب صدر FPCCIسید مظہر علی ناصر کو عہدے پر برقرار رکھنے کے لئے سیکرٹری کامرس کے نوٹیفیکیشن کا سہارا لینے کی کو شیش کی جسکو اعلیٰ عدلیہ نے منسوخ کر دیا۔ احمد جواد نے کہا یہ فیصلہUBG کے میرٹ کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کس طرح جعلی اور بوگس ایسوسی ایشنوں کے سر پر اپنے امیدوار کو لاتے ہیں اور عہدوں پر براجمان کرواتے ہیں اور جو صحیح معنوں میں کام کرتے ہیں انکی حوصلہ شکنی ہوتی ہے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے وقار کے منافی ہے۔

ایف پی سی سی آئی جو پاکستان کی اپیکس ٹریڈ باڈی ہے اس میں ایسے تجارتی تنظیموں اور اداروں کو رہنا چاہیے جو حقیقی معنوں میں میرٹ پر کام کر رہے ہیں تاکہ اسکی عزت اور وقار میں اضافہ ہو سکے۔ احمد جواد نے سیکرٹری جنرل ایف پی سی سی آئی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الفور عدالتی حکم کی روشنی میںسید مظہر علی ناصر کو بطور سیئنر نائب صدر FPCCI ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں اور نائب صدور میں سے کسی ایک کو قائم مقام سیئنر نائب صدر کے لئے احکامات جاری کریں تاکہ عدلیہ کے فیصلہ کی بروقت توثیق اور عملدرامد ہو سکے۔

دوسری طرف بزنسمین پینل کے قائدین میاں زاہد حسین، شیخ اسلم، زکریا عثمان، میاں عثمان ذوالفقار اور پاکستان بزنس گروپ کے عبد الرحیم جانو و دیگر نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :