سپورٹس /شوبز ڈیسک**
معروف فیشن ڈیزائنر اور لیجنڈ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ نے شوہر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہماری علیحدگی کی خبریں جھوٹی ہیں ، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا موبائل بند کرکے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزار کر ایک اچھی بیوی اور بہترین ماں بننے کی کوشش کرتی ہوں ، وکٹوریہ ایڈم بیکھم
جمعرات 21 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
ان دونوں نے 18 سال قبل جولائی 1999 میں شادی کی تھی، دونوں کے 4 بچے جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔
جوڑے کا سب سے بڑا بچہ ان کی شادی سے بھی 3 ماہ قبل پیدا ہوا تھا، ان کے ہاں دوسرا بچہ 2002، تیسرا 2005 اور چوتھا 2011 میں پیدا ہوا تھا۔ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ کو نہ صرف برطانیہ بلکہ مغربی دنیا کا سب سے رومانوی جوڑا بھی قرار دیا جاتا رہا، دونوں کی محبت اور تعلقات کی چہ مگوئیاں دنیا بھر میں ہوتی رہتی ہیں۔تاہم گزشتہ 3 ہفتوں سے ان کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبروں سے جوڑے کے مداح پریشان ہیں۔مداحوں کی پریشانی اور جھوٹی خبروں کے پھیلنے کے بعد اب 44 سالہ فیشن ڈیزائنر اور ماڈل وکٹوریہ ایڈم بیکہم نے شوہر سے اپنے تعلقات سے متعلق وضاحت کی ہے۔ نیو یارک میں فوربز ویمن سمٹ میں اپنے اور شوہر کے تعلقات سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے وکٹوریہ نے واضح کیا کہ ان کی علیحدگی سے متعلق سامنے آنے والی خبریں جھوٹی ہیں۔وکٹوریہ نے کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ وہ ایک بہترین والدہ، بہترین بیوی اور نوکری پیشہ خاتون بننے کے لیے سخت محنت کرتی ہیں۔ان کے مطابق جب وہ کام سے فارغ ہوکر گھر پہنچتی ہیں تو وہ اپنا موبائل بند کرکے اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ وقت گزار کر ایک اچھی بیوی اور بہترین ماں بننے کی کوشش کرتی ہیں۔فیشن ڈیزائنر اور ماڈل نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ناقابل یقین حد تک اپنا دیوانہ اور ہمدرد قرار دیا۔وکٹوریہ نے بتایا کہ شادی کے وقت سے آج تک بیکہم ناقابل یقین حد تک ان کا خیال رکھتے آئے ہیں۔ان کے مطابق ان کے شوہر ہمیشہ انہیں اپنے مقاصد اور خواب پورے کرنے کے لیے انہیں حوصلہ دیتے رہتے ہیں۔۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.