دارلحکومت مظفرآباد جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا

پولیس مکمل طور پر ناکام، پیشہ ور منشیات فرشوں کے مظفرآباد میں ڈیرے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) دارلحکومت مظفرآباد جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا پولیس مکمل طور پر ناکام پیشہ ور منشیات فرشوں کے مظفرآباد میں ڈیرے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے ۔موبائل منشیات فروشوں نے سکول اور کالج کے بچوں کو ورغلا کر منشیات جیسے مکروہ دھندے میں لگا دیا ہے ۔محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ آنکھیں بند کیئے نوجوان نسل کی تباہی کا تماشہ دیکھ رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث دارلحکومت مظفرآباد میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں نے جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے سکول اور کالج یونیورسٹی کے بچوں کو منشیات فروشی پر لگا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس وی وی آئی پی پروٹوکول میں مصروف رہتی ہے جبکہ شہر میں چیکنگ کا نظام بری طرح مفلوج ہے اس سے منشیات فروشی کے دھندے کوکھلی زمین مل رہی ہے اور وہ کھل کر اس مکروہ دھندے کو پھیلارہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر کے سکولوں کا بچوں اور یونیورسٹیز میں سیکورٹی کے نظام کو سخت بنائیں غیر متعلقہ افراد کا ان مقامات پر داخلہ اور اور قرب جوار میں بیٹھنے پر پابندی لگائیں۔