ایم ڈی اے مظفرآبادمیں کرپشن عروج پر

حالیہ دنوں پلاٹوں کی ہونے والی قرعہ اندازی میں بے ضابطگیاں، درجنوں پلاٹ شہریوں کے بجائے چیئرمین ایم ڈی اے اور کرپٹ مافیا کی ایماء پر اپنے ملازمین کو الاٹ

جمعرات 21 جون 2018 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ایم ڈی اے مظفرآبادمیں کرپشن عروج پر حالیہ دنوں پلاٹوں کی ہونے والی قرعہ اندازی میں بے ضابطگیاں درجنوں پلاٹ شہریوں کے بجائے چیئرمین ایم ڈی اے اور کرپٹ مافیا کی ایماء پر اپنے ملازمین کو الاٹ کردیئے گے متاثرہ اور مستحق افراد دفتر کے منہ تکتے رہے گے۔ تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مظفرآباد ڈوپلمنٹ اتھارٹی نے لنگرپورہ ہاوسنگ سکیم کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی جس میں ایم ڈی اے کی کرپٹ مافیا نے منظم طریقے سے جعل سازی کرتے ہوئے 40پلاٹ اپنے ملازمین کے نام پرنکال دیئے جبکہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے والے شہری منہ تکتے رہ گئے اس قرعہ اندازی میں سابقہ چیئرمین ایم ڈی اے اس حبیب اعوان کا بھی دو نمبری سے پلاٹ نکال دیاگیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا شدید احتجاج۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر اس جعلی اور بوگس قرعہ اندازی کو منسوخ کرکے غیر جانبدازر کمیٹی بنا کر دوبارہ سے قرعہ اندازی کروائیں شہریوں کا موقف قرعہ اندازی میں حمید بزمی کی4پلاٹس ‘اقبال اعوان سپرنٹنڈنٹ ایم ڈی ای3پاٹس ‘شوکت عبداللہ3پلاٹس‘مقصود لون2پلاٹس‘مختیارہ شاہ ڈرائیور3پلاٹس‘ساجد مغل اسٹنٹ ڈائریکٹر 2پلاٹس‘سجاول پٹواری1پلاٹ‘طفیل شاہ2پلاٹس‘خالد ظہور ریٹائرڈ آفیسر3پلاٹس‘شفیق بٹ ریٹائرڈآفیسر3پلاٹس‘اسد حبیب اعوان سابق چیئرمین 1پلاٹ‘‘سفیر اعوان اورسیر 2پلاٹ‘آفتاب عبداللہ اوسیر2 اپلاٹس‘خواجہ اویس2پلاٹ‘خواجہ ارشد کلرک1پلاٹ‘زاہد اعوان2پلاٹ‘وقار اعوان تحصیلدار2پلاٹس جبکہ منیر ڈرائیور اور سجاد کا ایک ایک پلاٹ نکالا گیا ہے یاد رہے یہ تمام افراد مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسران اور اہلکاران ہیں اس قرعہ اندازی پر شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :