مظفر آباد،گڈ گورننس کی دعوے دار حکومت کھتیلی روڈ کی تعمیر کے نام پر قومی خزانے کو75لاکھ روپے کا ٹیکہ لگانے والے مافیا کیخلاف کاروائی نہ کر سکی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء)گڈ گورننس کی دعوے دار حکومت کھتیلی روڈ کی تعمیر کے نام پر قومی خزانے کو75لاکھ روپے کا ٹیکہ لگانے والے مافیا کیخلاف کاروائی نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں‘کرپٹ مافیا کی لوٹ مار حکومت کے لئے سوالیہ نشان بن گئی تفصیلات کے مطابق 3سال قبل کشمیر کونسل سے کھتیلی لنک روڈ کی تعمیر کی سکیم منظور ہوکر محکمہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کو منتقل ہوئی جہاں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کرپٹ آفیسران کی ملی بھگت سے شیراز اجمل نامی ٹھیکیدار نے بغیر کام کروائے 75لاکھ روپے قومی خزانے سے لوٹ کر اسلام آباد میں اعلیٰ شان کی کھوٹھی لے لی۔

اس بہتی گنگا سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے چند افیسران نے بھی خوب ہاتھ دوئے۔ذرائع کے مطابق 75لاکھ روپے میں سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افیسران کوکمیشن دیا گیا۔روڈ کی تعمیر نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوام علاقہ نے ٹھیکیدار کیخلاف احتساب بیورو سے رجو ع کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے اور وکلاء سے قانونی معاونت بھی لینے کا فیصلہ کر لیاگیا۔