فاروق ستار دائر مقدمات میں ضمانت کے لئے مقامی عدالت سے رجوع کر لیا

جمعرات جون 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پانی بندش پر احتجاج اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دائر مقدمات میں ضمانت کے لئے مقامی عدالت سے رجوع کیا۔۔

(جاری ہے)

جہاں عدالت نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منطور کرتے ہوئے انہیں فی مقدمہ 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔۔واضح رہے ایم کیو ایم۔۔رہنما فاروق ستار کی ایک حلقے سے کاغزات نامزدگی دو مقدمات میں عدم پیشی کی بنا پر مسترد کئے گئے تھے۔۔۔ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے خلاف دونوں مقدمات سولجر بازار اور نیو ٹاون تھانوں میں درج ہیں۔