الیکشن اپیلیٹ بینچ سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار کے کاغذات نامزدگی کی بحالی کی درخواست پر نوٹس لے لیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن اپیلیٹ بینچ سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواج? اظہار کے کاغذات نامزدگی کی بحالی کی درخواست پر نوٹس لے لیاعدالت نے الیکشن کمیشن کو 23 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی درخواست میں خواجہ۔اظہار کی جانب سے بیریسٹر فروغ نسیم۔

(جاری ہے)

نے موقف اپنایا ہے کہ غلطی سے کاغزات نامزدگی این اے 243 کے پاس جمع ہوگئے تھی. جس پر ریٹرننگ افسر این اے 242 نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے تھی. کاغذات جمع کرانے میں کوئی بدنیتی نہیں تھی قانون میں ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی ایک دوسرے کو بھیجنے کا اختیار نہیں اس لیئے عدالت عالیہ کاغذات دوسرے آر او کو بھیجنے کی ہدایت کری. #