بلوچستان: اپیلیٹ ٹریبونل نے صادق عمران سمیت متعدد رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے

جمعرات 21 جون 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ،جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل اپیلیٹ ٹربیونل حکم دیا ہے کہ پی بی 11 نصیر آباد سے امیدوار و رہنما پیپلز پارٹی صادق عمرانی کے کاغزات نامزدگی منظور،پی بی 11 نصیر آباد سے بی اے پی امیدوار محمد اسلم،پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ،پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار عارف ابڑو ،پی بی 11 نصیر آباد 1 سے آزاد امیدوار میر مجتبی مراد ابڑو ر، اسماعیل گجر،این اے 260 سے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب مگسی،پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار شوکت بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی پی بی 11 نصیر آباد سے بی اے پی امیدوار محمد اسلم کی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کی جانب سے راحب خان بلیدی کے دلائل مکمل کر لی اپیلیٹ ٹربیونل نے امیدوار محمد اسلم کو انتخابات کے لئے اہل قرار دے دیا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فہرست میں نام شامل کرنے کا حکم دیا پی بی 16 جھل مگسی سے آزاد امیدوار سید اسرار اللہ کی اپیل مسترد کر دی گئی اپیلیٹ ٹربیونل نے اسرار اللہ شاہ کی اپیل عمر پوری نہ ہونے کے باعث مسترد کی پی بی 41 واشک سے بی این پی مینگل کے امیدوار ظاہر بلوچ کی اپیل پر سماعت ہوئی اپیلیٹ ٹربیونل نے امیدوار ظاہر بلوچ کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیاریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار، نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا بی این پی مینگل امیدوار کے کاغذات نامزدگی بینک اکانٹ نہ کھولنے پر مسترد کئے گئے تھے اپیلیٹ ٹربیونل نے پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار عارف ابڑو کو الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا ریٹرننگ افسر نے امیدوار عارف ابڑو کے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ کے دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کئے تھی: پی بی 11 نصیر آباد 1 سے آزاد امیدوار میر مجتبی مراد ابڑو بھی الیکشن کیلئے اہل قرار دیا اپلیٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے امیدوار کا نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیا امیدوار مجتبی مراد ابڑو کے کاغذات نامزدگی بینک اکانٹ نہ کھولنے پر مسترد کئے گئے تھے پی بی 28 کوئٹہ 5 سے بی این پی کے امیدوار اسماعیل گجر کی اپیل پر سماعت ہوئی سابق صوبائی وزیر اسماعیل گجر اور انکے وکیل ریاض احمد ایڈوکیٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل نے اسماعیل گجر کو انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا آر او کا فیصلہ کالعدم، نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم سابق صوبائی وزیر اسماعیل گجر کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے اکانٹ نہ کھولنے کی بنیاد پر مسترد کئے گئے اپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی این اے 260 سے آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب مگسی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی درخواست گزار کی جانب سے نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ نے دلائل مکمل کرلئے گئے اپیلیٹ ٹربیونل نے نوابزادہ اورنگزیب مگسی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار دے دیا آر او کا فیصلہ مسترد، فہرست میں نام شامل کرنے کا حکم دیدیا آزاد امیدوار نوابزادہ اورنگزیب مگسی کے کاغذات نامزدگی چیئرمین ڈسٹرکٹ جھل مگسی ہونے کی بنا پر مسترد کئے گئے تھے اپیلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی پی پی رہنما صادق عمرانی اور انکے وکیل ہادی شکیل اپلیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے پی بی 11 نصیر آباد سے امیدوار و رہنما پیپلز پارٹی صادق عمرانی کے کاغزات نامزدگی منظورکئے اپیلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے امیدوار کا نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم دے دیاریٹرننگ آفیسر نے پی بی 11 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صادق عمرانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے اپلیٹ ٹربیونل میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی پی بی 11 نصیر آباد ون سے آزاد امیدوار شوکت بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور آر او کا فیصلہ کالعدم قرار، نام فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا درخواست گزار کی جانب سے اکرم شاہ ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی ایف بی آر کی تفصیلات میں فرق کے باعث مسترد کئے گئے تھے پی بی 11 نصیر آباد ون سے ایم ایم اے کے امیدار رحمت اللہ بنگلزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لی گئی۔