Live Updates

جیکب آبادکے تین اقلیتی رہنماء مخصوص نشست کے لیے نامزد

پیپلزپارٹی کی جانب سے روشن لعل ناگپال ، تحریک انصاف کے سنتوش کمار چمنانی اور جمعیت علمائے اسلام کے دلیپ کمار سچدیو کو سندھ اسمبلی کی اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے نامزد

جمعرات 21 جون 2018 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) جیکب آبادکے تین اقلیتی رہنماء مخصوص نشست کے لیے نامزد تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے تین ہندورہنمائوںکو اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزدکیاگیاہے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے روشن لعل ناگپال ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سنتوش کمار چمنانی اور جمعیت علمائے اسلام نے دلیپ کمار سچدیو کو سندھ اسمبلی کی اقلیت کی مخصوص نشست کے لیے نامزد کیاہے اس حوالے سے روشن لعل ناگپال ،سنتوش کمار اور دلیپ سچدیو نے صوبائی اسمبلی کی اقلیت کی مخصوص نشست پر نامزدکرنے پر پارٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ منتخب ہوکر اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے پارٹی نے جس اعتماد کااظہارکیاہے اس پر پورااترنے کی کوشش کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات