ہر آفیسر اپنے ضمیر کے مطابق اپنی ذمہ داری سے عہدہ براہ ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوں

جمعرات 21 جون 2018 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) اگر ہر آفیسر اپنے ضمیر کے مطابق اپنی ذمہ داری سے عہدہ براہ ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کے مسائل حل نہ ہوں ،ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرجہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ٹرانسفر کے بعد ان کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر کے موقع پر مقررین نے کیا اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم سلطانہ خٹک، اے سی جہلم زاہد خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو خالد محمود، ڈی او سوشل ویلفیئر واجد چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نواز وڑائچ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلعی افسران نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے ساتھ انکی ضلع میں تعیناتی کے وقت کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام انتہائی مہذب اور باشعور ہیں جس کی بڑی وجہ 79 فیصد شرح خواندگی ہے ، جہلم کے عوام ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ہمیشہ ساتھ دیتے رہے ۔ ضلعی افسران اور بلخصوص ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی کی جانب سے جہلم میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور دیگر انتظامی امور سرانجام دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :