مسلم لیگ ن کا ورکرز گروپ انتخابات میں اپنا کردار ادا کرے گا، مسلم لیگ ن کے تمام ووٹرز ہمارے ساتھ ہیں، چوہدری سعید اقبال

جمعرات 21 جون 2018 21:30

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کا ورکرز گروپ انتخابات میں اپنا کردار ادا کرے گا،جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام ووٹرز ہمارے ساتھ ہیں،ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی راہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید اقبال نے اپنی رہائش گاہ پر صحاافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں وراثتی سیاست کو ہم قبول نہیں کرتے نہ ہی اسے ورکر تسلیم کرتے ہیں،جبکہ ایک ہی گھر میں تمام ٹکٹ دے دینا کہاں کا انصاف ہے،اس کا جواب ورکر اپنے قائدین سے مانگتے ہیں،اگر قائدین نے یہی رویہ رکھا تو ورکر گروپ انشاء اللہ ان انتخابات میں ایک آزاد پینل کے طور پر حصہ لے گا اور انتخابات جیتنے کے بعد یہ سیٹیں اپنے قائدین کے حوالے کر دے گا کیونکہ اس سے بہتر احتجاج کا کوئی طریقہ نہیں جس کیلئے قائدین کو عوامی رائے کو سامنے رکھ کر اپنے فیصلے تبدیل کرنے ہوںگے۔