کے پی میں شامل قبائلی علاقوں میں ووٹ کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،عنایت حسین طوری

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) پاراچنار کے حلقہ این اے 46سے قومی اسمبلی کے امیدوار عنایت حسین طوری نے مطالبہ کیا ہے کہ کے پی میں شامل ہونے والے قبائلی علاقوں میں ووٹ کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور شفاف انتخابات کرانے کیلئے راہ ہموار کی جائے پاراچنار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے این اے 46سے قومی اسمبلی کے امیدوار عنایت حسین طوری نے کہا کہ حکومت صاف و شفاف انتخابات کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں اور ووٹوں کی خرید وفروخت روکنے کیلئے کاروائی کا آغاز کریں عنایت حسین طوری کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہوکر غریب اور مظلوم طبقے کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے جدوجہد کا آغاز کریں گے اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر عباس غلام ، محسن علی ، کونسلر حاجی اصغر ، حاجی افتخار ، ممتاز حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ عنایت حسین طوری منتخب ہوکر غریبوں کی آواز بنیں گے اور علاقے کی تقدیر بدلیں گے