تاندلیانوالہ، حالیہ بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، باپ جاں بحق، تین بچے زخمی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) تھانہ کر کی حدود چک نمبر 597گ ب میں حالیہ بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ملبہ تلے دب جانے سے باپ ظہرے خان جاں بحق جبکہ اس کے تین بچے اللہ رکھا اللہ دتہ اور راشدہ جن کی عمر 5سے 7سال تک ہے تینوں بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر تاندلیانوالہ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے