سرگودھا:کاروباری مقاصد اور پتھر توڑنے کیلئے استعمال ہونیوالے بارودی مواد کی ترسیل

استعمال اور سٹاک کی مانیٹرنگ کے عمل کومستحکم بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ایکسپوزو سپلائی چین کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 21 جون 2018 21:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) کاروباری مقاصد اور پتھر توڑنے کیلئے استعمال ہونیوالے بارودی مواد کی ترسیل ، استعمال اور سٹاک کی مانیٹرنگ کے عمل کومستحکم بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ایکسپوزو سپلائی چین کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد کی بلیک مارکیٹ تک رسائی کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کیٹگریز کے جاری کردہ لائسنسوں کے قوائد و ضوابط نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات کے پیش نظر بھی حکومت کی جانب سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ،گزشتہ روز سیکشن آفیسر جوڈیشل Iہوم ڈیپارٹمنٹ ناصر شہزادکی جانب سے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ نیاایس او پی بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ز ان خصوصی کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،انسپکٹر مائنز کے علاوہ آئی بی، سی ٹی ڈی ،سول ڈیفنس کے نمائندگان ممبران ہونگے،ڈپٹی کمشنرز کو بارودی لائسنسوں کے اجراء کی سکروٹنی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ متذکرہ کمیٹیوں کو جلد از جلد فعال کر کے عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :