حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں نئے مالی سال 2018-19میں تعلیم بالغاں کے 8ہزار486 نئے مراکز اور12ہزار19غیر رسمی تعلیمی ادارے قائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ منظوری دیدی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں نئے مالی سال 2018-19میں تعلیم بالغاں کے 8ہزار486 نئے مراکز اور12ہزار19غیر رسمی تعلیمی ادارے قائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ منظوری دیدی ہے ، ذرائع کے مطابق نئے تعلیم بالغاں کے سنٹرز میں 1لاکھ 50ہزار752داخلوں اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن سنٹرز میں 6لاکھ 57ہزار244نئے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ان اداروں میں تدریسی عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے 4لاکھ 53ہزار لٹریسی کٹس بھی تقسیم کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس پر مجموعی طور پر 21کروڑ روپے خرچ ہونگے ، جبکہ اساتذہ کے اعزازیہ میں بھی فی کس 1ہزار روپے کا اضافہ جولائی 2018سے شروع ہو جائے گا، اس ضمن میں پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ کی تکنیکی منظوری دیتے ہوئے تمام اضلاف کے ڈپٹی کمشنرز اور لٹریسی افسران کو آگاہ کر کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :