فاٹاکے انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کے مرضی کے خلاف کیاگیا، قطعی طور منظور نہیں ، سینیٹر اورنگزیب اورکرزئی

تمام فاٹا پارلیمنٹرین اس حوالے سے سپریم کورٹ جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ 5سال کے بعد میں اورکزئی بشمول تمام قبائلی ایجنسیوں کے قومی اسمبلی کے نشستیں بحال کم نہ ہو جس کاووٹ اورکزئی میں درج بلا جھجھک اورکزئی ایجنسی جاسکتے ہیں جن قبائل کے اورکزئی واپسی نہیںہوئی ہیں ان کیلئے پولنگ اسٹیشن ہنگو اور کوہاٹ میں قائم کئے جائیں گے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جون 2018 21:30

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) فاٹاکے انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کے مرضی کے خلاف کیاگیاہے جوکہ ہمیں قطعی منظور نہیں تمام فاٹا پارلیمنٹرین اس حوالے سے سپریم کورٹ جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ 5سال کے بعد میں اورکزئی بشمول تمام قبائلی ایجنسیوں کے قومی اسمبلی کے نشستیں بحال کم نہ ہو جس کاووٹ اورکزئی میں درج بلا جھجھک اورکزئی ایجنسی جاسکتے ہیں جن قبائل کے اورکزئی واپسی نہیںہوئی ہیں ان کیلئے پولنگ اسٹیشن ہنگو اور کوہاٹ میں قائم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار سینٹر اورنگزیب اورکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہاکہ فاٹا کے انضمام کا فیصلہ قبائلی عوام کے مرضی کے بغیر کیاگیاہے جوکہ ہمیں کسی صورت میں قبول نہیں خیبر پختونخواہ خود قرضو تلے دبے ہوئی ہیں وہ فاٹا کے کیا خدمت کرینگے ہم گزشتہ سال سے ازاد تھے ہمارے اوپر کوئی ٹیکس نہیں تھا اب ہم کو ٹیکس دینا پڑیگا انہوںنے کہاکہ اگر مرکزی حکومت نے کئی گئی وعدوں کے مطابق این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں دیا اور دیگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈ نہیں دئے تو ہم صوبائی الیکشن نہیں ہونے دیں گے اگر حکومت نے ہمارے وعدے پورے کئے تو پھر ہمارا کوئی اعتراض نہیں انہوںنے کہاکہ 2018انتخابات فاٹا کیلئے انتہائی اہم ہے سب کو کوشش کرنا چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ صحیح استعمال کریں ہماری کوشش ہے کہ 5سال بعد بھی فاٹا کے 12ایم این ایز کے نشستیں بحال ہوں کم نہ ہو انہوںنے کہاکہ جس کا بھی اورکزئی ایجنسی میں ووٹ درج ہے وہ آزادانہ طریقے سے اورکزئی ایجنسی جا سکتاہے کسی قسم کے پابندی نہیں انہوںنے کہا کہ پہلے تو انتخابات سے پہلے پہلے تمام اورکزئی قبائل کو واپس کیاجائیگا اگر جو قیبلہ یا علاقے کے عوام واپس نہیں ہوئی تو ان کیلئے ہنگو اور کوہاٹ میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیںگے سینٹر اورنگزیب نے کہاکہ میرا مشن عوام کے خدمت ہیں اور میں یہ خدمت بغیر کسی لالچ کے جاری رکھونگا