رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جبکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 9 دن رہ گئے ہیں عید الفطر کی تعطیلات کے باعث افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ عارضی طور پر بندکر دیا گیا تھا وطن واپسی کا سلسلہ بند ہونے کے باعث یواین ایچ سی آر کے سنٹرز بھی بند کر دیئے گئے تھے تاہم عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو 2سو ڈالر فی کس دیا جارہاہے افغان مہاجرین کو دیئے جانے والی ڈیڈ لائن تیس جون کو مکمل ہو رہا ہے جس کے باعث ان کے خلاف ممکنہ آپریشن کے امکانات ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے لئے دوبارہ کو شش شروع کردی گئی ہیں اس سے قبل بھی 7مرتبہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں توسیع کی جا چکی ہے ۔رواں سال کے دوران اب تک 60ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :