ایل ڈی اے کے تمام ملازمین کو پچاس فیصد الائونس کی ادائیگی کی منظوری

ْ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، الائونس کی ادائیگی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

جمعرات 21 جون 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے کے تمام ملازمین کو پچاس فیصد الائونس کی ادائیگی کی منظوری دیدی ہے اس منظوری کے بعد ایل ڈی اے کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ الائونس کی ادائیگی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے بتایا گیاہے کہ پچاس فیصد الائونس کی ادائیگی یکم جون سے نافذ العمل ہوگی جبکہ اس الائونس کی منظوری اکتیس مئی کو دی گئی تھی جبکہ دوسری طرف ایل ڈی اے کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سمیہ سلیم کی زیر صدارت ہونے والے محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے پانچ اسسٹنٹ انجینئرز کو سب انجینئرز کے عہدے پر ترقیاں دیدی گئیں ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے علی شہزاد نے ترقی پانے والے افسران کو گریڈ سترہ میں ترقیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔