تحریک انصاف نے حیدر آباد کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 225 حیدر آباد سے خاوند بخش جہیجو کو بطور امیدوار نامزد کردیا

جمعرات جون 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے حیدر آباد کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 225 حیدر آباد سے خاوند بخش جہیجو کو بطور امیدوار نامزد کردیا۔ اس کا باقاعدہ اعلان پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹر کے اکائونٹ سے کیا۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ خاوند بخش جہیجو پارٹی کے سینئر رکن ہیں ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے این اے 225کا امیدوار نامزد کیے جانے پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ خاوند بخش جہیجو پی ٹی آئی کا بہترین انتخاب ثابت ہوں گے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے رکن قومی اسمبلی بنیں گے۔