قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور صوبائی حلقہ پی پی 136میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار آج عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

جمعرات 21 جون 2018 21:30

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور صوبائی حلقہ پی پی 136میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار چودھری انور رشید گجر آج جمعہ کی شام عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ تحریک لبیک پاکستان ہر صورت انتخاب میں حصہ لے گی اور دستبردار ہونے کی افواہوں کو ختم کر دے گی، مقامی رہنماؤں کی پریس کانفرنس۔

چودھری انور رشید گجر کی الیکشن مہم کے انچارج چودھری ناصر نذیر گجر کی قیادت میں خالد محمود تبسم، حافظ طاہر سیفی، ڈاکٹر ریاض احمد ، عمیر بھلہ، عثمان رضوی وغیرہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ مولانا خادم حسین رضوی کے سپاہی چودھری انور رشید گجر قومی اور صوبائی حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے اور ختم نبوت ﷺ کے پرچم کو ہمیشہ کے لیے بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی انور رشید گجر آج عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لوٹیں گے جن کا جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو پر والہانہ استقبال کیا جائے گا اور انہیں ہزاروں کارکنوں کے جلوس میں مریدکے لایا جائے گا، انور رشید گجر مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اپنے آبائی علاقہ ننگل ساہداں میں مختصر قیام کریں گے جس کے بعد جی ٹی روڈ مریدکے پر انتخابی دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔ تحریک لبیک کے رہنماؤں نے کہا کہ انتخابات سے دستبردار ہونے کی افواہیں پھیلانے والے شکست سے دوچار ہوں گے اور حضور ﷺ کے دیوانے کامیابی حاصل کرکے ختم نبوتﷺ کے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے۔