موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تمام تعلیمی ادارو ں میں محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی سپرے کیا جائے،ڈاکٹر عامر شہزاد

جمعرات 21 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تمام تعلیمی ادارو ں میں محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق انسداد ڈینگی سپرے کیا جائے اور ان کو چھٹیوں کے اختتام سے پہلے ڈینگی فری بنایا جائے انہوںنے کہاکہ ماہ اگست میں تعلیمی ادارے کھلیں گے تو مون سون کے سیز ن کی وجہ سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا خطرہ بڑھ جائیگا لہذا ضروری ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران درس گاہوں کو ڈینگی فری بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ وار انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے ڈاکٹر عامر شہزاد نے کہاکہ ڈینگی سرویلنس کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور متعین ایس او پیز کے مطابق تمام متعلقہ محکمے کام کریں انہوں نے کہاکہ قبرستانوں اور خالی پلاٹوں میں جنگلی پودوں کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میں متعلقہ محکمے ذمہ داری کا مظاہر ہ کریں انہوںنے کہا کہ آئوٹ ڈور سرویلنس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کی جگہوں کو تلف کیا جائے اور ٹائر شاپس، ہوٹلوں اور پارکوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :