عوام ممتاز قادری پر پرچہ ، قاتل کہنے ں اور قتل کرنے والوں کا احتساب کرتے ہوے ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے،محمد زبیر کیانی

جمعرات 21 جون 2018 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے سابقہ مرکزی سیکریٹری اطلاعاتو حلقہ این اے 66سے قومی اسمبلی کے امیدوار محمد زبیر کیانی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستانی سنیوں کی واحد نمائدہ جماعت ہے جو تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت اور نفاذ نظام مصطفے کے منشور کو نافظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اس لئے تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت اور نظام مصطفے کے نفاذ کے لئے تحریک لبیک پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے ٹکٹ کی درخواست بھی تحریک لبیک پاکستان کو دے دی ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

محمد زبیر کیانی نے کہا کہ انتخابات کے میں اعوام ممتاز قادری پر پرچہ کرنے والوں، قاتل کہنے والوں اور قتل کرنے والوں کا احتساب کرتے ہوے ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے انتخابات میں ووٹ کی پرچی کے ذریعے ختم نبوت کے حلف نامہ کو تبدیل کرنے والوں کا حساب لیا جائے گااب اعوام ان سیاسی بازی گروں کے فریب میں نہیں ائے گے انھوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اعوام کو عزت دی جائے ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے نے ہمیشہ اپنی عزت کی بات کرتے ہیں لیکن انھوں نے اعوام کو آج تک عزت نہیں دی اب اعوام بھی انہیں مسترد کریں گے زبیر کیانی نے کہا کہ جس طرح قرآن و سنت کی روح سے ثابت ہے کہ نااہل ، ظالم ، فاسق اور غلط ادمی کو ووٹ دینا گناہ عظیم ہے اسی طرح ایک اچھے نیک اور قابل ادمی کو ووٹ دینا ثواب عظیم ہے بلکہ ایک فریضہ شرعی ہے انھوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں سرپرائز دے گی۔