حلف نامے میں تبدیلی کے زریعے ناموس رسالت ﷺ کے پاکیزہ محل پر نقب لگانے والوں کو بے نقاب کریں گے، رضا احمد شاہ

جمعرات 21 جون 2018 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے امیدوار این اے 60 و پی پی 17 نائب امیر جماعت اسلامی رضا احمد شاہ نے کہاہے کہ حلف نامے میں تبدیلی کے زریعے ناموس رسالت ﷺ کے پاکیزہ محل پر نقب لگانے والوں کو بے نقاب کریں گے ان خیالات کا اظہار رضا احمد شاہ نے یونین کونسل 30 میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے موقع پر پر حلقے کے رہائیشیوں سے ملاقات کے دوان کیا انہوں نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تا کہ عوام یہ جان سکے کہ وہ کون لوگ ہیں جو یہودیوں اور قادیانیوں کے ایجنٹوں کو پاکستان کی قومی اسمبلی تک رسائی دینا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ممتاز قادری کے قاتلوں سے پی پی 17 کی غیور عوام بھی ووٹ کے زریعے بدلہ لے گی ممتاز قادری کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ پاکستان کی غیور عوام اسلام پسند ہے اور ملک میں اسلامی نظام چاہتی ہے اور یہودیوں اور قادیانیوں کے ایجنٹوں کو اسمبلی میں لانے کی مزموم کوشش کرنے والوں کو مسترد کرے گی ۔