8شوال کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میں امامبارگاہ ناصر العزاء سے برآمد مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کی جائے گی ،سید قلب عباس نقوی

جمعرات جون 21:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ راولپنڈی کینٹ کے صدر علامہ سید قلب عباس نقوی نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق 8شوال کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میں امامبارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہونے والی مرکزی ماتمی احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کی جائے گی جمعرات کو مسجد و امامبارگاہ قصر زینب ؑ کمال آباد میں محفل حدیث کساء اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مصائب وآلام و مسائل کی اصل وجہ یہ ہے کہ اسلامی آثار اور شعائر اللہ کی عظمت کو بھلا دیا گیا ہے انہوں نے اس امر پر افسو س کا اظہار کیا کہ مسلمان حکمرانوں ، سیاستدانوں اور دیگر قومی ہیروز کے مزارات شان و شوکت کیساتھ موجود ہیں مگر جنت البقیع میں خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا ، حضرت عباس ابن عبدالمطلب، ام المومنین حضرت عائشہ، حضرت ام سلمیٰ، حضرت امام حسن مجتبیٰ ،حضرت امام جعفر صادق ؑ ، حضرت امام زین العابدین، حضرت امام محمد باقر ؑ اور دیگر بزرگان اور صحابہ کرام کے مزارات کو 8شوال 1926ء آل سعود نے بلڈوزر چلا کر مسمار کر دیا جو آج بھی حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ان مزارات کو دوبارہ تعمیر نہیں کیا جاتا اُسوقت تک مسلمان بے چین اور پریشان حال رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کسی کی جاگیر نہیں اور بزرگان دین کے مزارات و اسلامی آثار تمام مسلمانوں کا مشترکہ ورثہ ہے لہٰذا مکہ و مدینہ کو بین الااقوامی شہر قرار دیا جائے اور تمام کلمہ گو مسلمانوں کو وہاں اپنے عقیدے اور عقیدت کیمطابق عبادات کی آزادی دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :