لورالائی،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جوگیزئی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

جمعرات جون 21:30

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات وحلقہ پی بی 4 سے امیدوار سر دار سر بلند خان جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہکا کیک کاٹا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے درجنوں کارکن بھی موجود تھے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ہماری پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور آج بھی پاکستان کی عوام کی دھڑکن ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ان شہیدوں کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر عوامی خدمت کو جاری رکھنا ہے اس میں کارکنوں کا رول انتہائی اہم ہوتا ہے اور پارٹی کے منشور میں بھی طاقت کا سر چشمہ عوام ہی ہے 2018 کے الیکشن میں انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر وفاق اور صوبوں میں اپنی حکومتیں قائم کریگی انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا پارٹی کا منشور گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریںہماری پارٹی بلا رنگ ونسل تعصب سے پاک پارٹی ہے عوام انشاللہ ہماری پارٹی کو بھار ی اکثریت سے کامیاب کریگی الیکشن میں عوام تیر پر مہر لگا کر ہمیں خدمت کا ایک موقع دیں ہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہینگے اور ہم اپکے اعتمادپر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ پی بی 4 کی عوام تیر پر مہر لگا کر وطن دوستی کا ثبوت دیں لورالائی کی عوام اس وقت پانی جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیں اور ہسپتال میں ڈاکٹروں اور ادویات جیسے سنگین مسائل سے دو چار ہیں۔