حیدرآباد، کینٹ پولیس نے ڈیفنس پلازہ کے قریب محمد جمن چانڈیو کے قتل کا معمہ حل کرلیا

خواجہ سرائوں سے دوستی ختم کرکے شادی کرنے والے نوجوان جمن چانڈیو کو خواجہ سرائوں نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا تین روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں قتل ہونے والے جمن چانڈیو نامی نوجوان کے قاتلوں کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا،ایس پی سٹی زاہدہ پروین کی پولیس ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس

جمعرات 21 جون 2018 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) کینٹ پولیس نے ڈیفنس پلازہ کے قریب محمد جمن چانڈیو کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ خواجہ سرائوں سے دوستی ختم کرکے شادی کرنے والے نوجوان جمن چانڈیو کو خواجہ سرائوں نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ایس پی سٹی زاہدہ پروین نے پولیس ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تین روز قبل ڈیفنس کے علاقے میں قتل ہونے والے جمن چانڈیو نامی نوجوان کے قاتلوں کو کینٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جمن کی نومی نامی خواجہ سرا سے دوستی ہے اور جمن نے خواجہ سرا کو کچاقلعہ حیدرآباد کے علاقے میں کرائے پر گھر لے کر دیا ہوا تھاجمن کو روسرے خواجہ سرا پنکی کا خواجہ سرا نومی کے ساتھ رہنا پسند نہیں تھا جس پر جمن نے خواجہ سرا نومی سے دوستی ختم کر دی تھی اور شادی کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

قتل کی بنیادی وجہ مقتول کی خواجہ سراؤں سے دوستی تھی اور دوستی ختم کرنے پر خواجہ سراؤں نے مشتعل ہوکر اسے اُجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروادیا۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش خواجہ سرا نومی نے بتایا کہ جمن چانڈیو شادی کررھا تھا اس لئے میں نے خواجہ سرا پنکی کے ساتھ مل کر جمن چانڈیو کے قتل کی منصوبہ بندی کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جمن کو فائرنگ کر کے قتل کیا پولیس کے مطابق خواجہ سرا نومی پنکی اور ان کے تین ساتھیوں محمد علی قریشی زبیر اور عامر سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے پولیس نے ملزمان کو چہروں پر کپڑا ڈال کر میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :