حیدرآباد، سیا ستدانو ں کی طر ح غریب عوام سے جھو ٹے نعر وں کے ذ ریعے ووٹ لینے کی با ت نہیں کر وں گا ،صلاح الد ین غو ری

بلکہ لو گو ں نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی جد وجہد کر وں گا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227حیدرآباد سے آزاد امیدوار کی پریس کانفرنس

جمعرات جون 21:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227حیدرآباد سے عام انتخا با ت میں حصہ لینے والے آزاد اُمید وار صلاح الد ین غو ری نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سیا سی جما عتو ں اور سیا ستدانو ں کی طر ح غریب عوام کو انکے مسائل کے حل کی روایتی یقین دہا نیا ں اور جھو ٹے نعر وں کے ذ ریعے ووٹ لینے کی با ت نہیں کر وں گا بلکہ لو گو ں نے مجھے منتخب کیا تو میں اپنے منشور کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی جد وجہد کر وں گا تا کہ حیدرآباد کے شہر یو ں کو بنیا دی شہر ی سہو لتیں میسر آسکیں ۔

انہوں نے بتایاکہ آج کل زند گی کے ہر شعبے میں ایک مافیا سر گر م ہے لہذ ا اس ما فیا کی حو صلہ شکنی کیلئے جہا د کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر بز نس کو نسل حیدرآباد کے رہنما ئو ں ند یم شیخ ،یحیٰ خا ن اور دیگر بھی موجودتھے ۔انہوں نے کہاکہ 16نکا تی انتخا بی منشور پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ انتخا بات میں کا میا ب ہو نے کے بعد حیدرآباد کے شہر یو ں کو بنیا دی سہو لتیں فراہم کر نے کیلئے قومی اسمبلی میں بھر پو ر آواز اٹھا ئو ں گا ،انہو ںنے کہا کہ میں خو د ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ایک چھو ٹا تا جر ہو ں اسلئے مجھے غریبو ں ،مز دوروں اور چھو ٹے تا جر وں سمیت بے روز گا ر افراد کے مسائل اور مشکلا ت کا احساس ہے ۔