اس وقت ملک میں دو نظریوں کی جنگ چل رہی ہے،مخدومزادہ زین حسین قریشی

ایک نظریہ چاہتا ہے ہم جو مرضی چاہے کریں کوئی پوچھنے والا نہ ہو، دوسرا نظریہ ملک میں قانون کی بالا دستی اور میرٹ کا نفاذ چاہتا ہے،نامزد امیدوار این اے 157

جمعرات جون 21:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قومی حلقہ این اے 157 کے ٹکٹ ہولڈر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہااس وقت ملک میں دو نظریوں کی جنگ چل رہی ہے۔ ایک نظریہ چاہتا ہے ہم قابض رہیں ‘ ہم کرپشن کریں ‘ اپنی تجویریاں بھریں وہ ملک کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ۔ جو مرضی چاہے کریں کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ دوسرا نظریہ وہ ہے جو ملک میں قانون کی بالا دستی اور میرٹ کا نفاذ چاہتا ہے۔

کرپٹ اور بدعنوان عناصر کا صفایا کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز این اے 157 پی پی 218کی یونین کونسل کوٹ رب نواز میں رمضان سمیجہ کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا جو ہمیں سیدھا راستہ دکھاتا ہے تو ہم پر لازم ہو جاتا ہے کہ سیدھا راستہ اپنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ماضی میں جنوبی پنجاب کو محرومیاں دی گئیں۔

ہر شعبہ میں کرپشن کی گئی۔ میٹرو بس کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ چالیس فیصد تک کمیشن لیا گیا۔ عوام سفر نہیں کرتے خالی بسیں سڑکوں اور عوام پر بوجھ ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔تبدیلی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں۔ اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں ودیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ارائیں برادری ‘خاکی برادری ‘خان برادری‘ کھیڑا برادی‘درکھان برادری‘ انصاری برادی‘بوھنا برادری‘ملک برادری‘ زرگر(جٹ ) برادری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔مخدوم زادہ زین حسین قریشی اورملک مظہر عباس راں کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا#