بھکر، اپنے فرائض منصبی کو محنت ولگن ، اورہمیشہ دیانتداری سے ادا کیئے ،سید بلال حیدر

جمعرات 21 جون 2018 21:30

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) اپنے فرائض منصبی کو محنت ولگن ، اورہمیشہ دیانتداری کے تقاضوںکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اداکیایہی وجہ ہے کہ آج میں اپنے دل پر بلا کسی بوجھ کے یہاںسے رخصت ہورہاہوں جوکہ ذات خدا کا مجھ پر بہت بڑااحسان ہے۔ان خیالات کااظہار بھکر سے ٹرانسفرہونیوالے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نیمقامی ہوٹل میں حاجی محبوب احمد ملک کی طرف سے ان کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش‘ اسسٹنٹ کمشنر بھکر محمد اسد چانڈیہ‘ اسسٹنٹ کمشنر دریاخان محمد عمر فاروق‘ ایکسین واپڈا محمد منور خان‘ سی ای او ایجوکیشن چوہدری بابر مختار،ای ٹی او محمد سعید قریشی ‘ایکسین انہار زاہد حسین مترو‘ ایکسین بلڈنگ توصیف الرحمن‘ایکسین پبلک ہیلتھ شفقت حسین ‘ ایکسین ہائی وے اویس نذیر‘ڈسٹرکٹ منیجر نادرا وقاص احمد اعوان ‘ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک اللہ وسایا‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک‘ ڈاکٹر محمد اشرف‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر‘ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال،مفتی محمد عبداللہ محبوب ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میڈم شمائلہ بانو موجودتھیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید بلال حیدر نے کہاکہ پوسٹنگ ٹرانسفر سروس کا حصہ ہوتے ہیں لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ بھکر کی عوام کی محبتیں اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں ،انہوں نے کہاکہ بھکر میری سروس کا آٹھوں ضلع تھا،انہوں نے کہاکہ بھکر کے عوام صاف ،سیدھے، ملن ساراورعزت دینے والے لوگ ہیں ،انہوں نے کہاکہ میرابہت اچھاوقت یہاں پر گذرا کیونکہ میں نے سب کوساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جس میں میں کامیاب بھی رہا جس ثبوت یہ ہے کہ بھکر جوکہ پنجاب میں ترقی کے لحاظ سے اکتیس ویں نمبر پرتھا اور اب ایجوکیشن اور ہیلتھ میں پنجاب میں دوسرے نمبر پرلوکل ڈویلیپمنٹ میں دوسرے اور صاف دیہات پروگرام میں پنجاب بھر میں پہلے نمبر پرہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب ایک فرد کاکمال نہیں اور اس کے بس کی بات ہے بلکہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور الحمداللہ بھکر میں ایک اچھی ٹیم ملی۔انہوں نے کہاکہ میں نے صرف ایک ہی کام کیا کہ ضلع بھکر میں نہ کسی کو اپنی مرضی سے آنے دیا اور کسی کوجا نے دیا ،انہوں نے کہاکہ ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے ضلع بھکر ہمیشہ ڈوثرن کی سطح پر پہلے اور دوسر نمبر پررہاہے ،اس کے علاوہ ہم نے بھکر کی عوام کی سہولت کیلئے لبیک ہیلپ لائن ،لبیک موبائل اپلیکیشن،جاب بیورو،آفن ہائوس اور بھکر کے سات چوکوں کے علاوہ بھکر شہر کی سڑکوں پارکس گرین بیلٹس کی بیوٹیفیکیشن بھی شامل ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے گرائونڈ بنوائے ،ضلع میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا ،ان تمام کامیابیوں کے پیچھے میری ٹیم کی محنت شامل تھی،انہوں نے کہاکہ میری کوشش رہی کہ میرے ہاتھوں کسی سے کوئی زیادتی نہ ہو اور میں نے ہرایک کوعزت واحترام دینے کی کوشش کی ،انہوں نے کہاکہ میں جہاں بھی جائو گابھکر والوں کی محبتیں میرے ساتھ رہیں گیاور ان کیلئے ہمیشہ میرے دروازے کھلے رہیں گے۔

تقریب میںخطبہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محبوب احمد ملک نے کہا کہ آج بڑے غمگین دل سے یہ اظہار کر رہا ہوں ہمارے ہر دلعزیز ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر آج ضلع بھکر سے ٹرانسفر ہو کر جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سید بلال حیدر نے جتنے لگن اور انتھک محنت سے ضلع بھکر کی تعمیروترقی کیلئے کام کیا آج تک کسی بھی ضلعی سربراہ نہ کر سکا‘ انہوں نے کہا کہ آج بھکر شہر کے چہرے کی خوبصورتی جو نظر آرہی ہے اور جو عوامی فلاحی ترقیاتی کام ہوئے ہیں جو کہ ہمارے منتخب نمائندوں کی ذمہ داری تھی وہ تمام کام سید بلال حیدر کی مرہون منت ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ضلع بھکر کے عوام سید بلال حیدر کو انکے عوامی فلاحی اقدامات کے بدولت مدتوں یاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی آفیسر ان جیساکام کر سکے انہوں نے کہا کہ سید بلال حیدر نے بھکر میں سب سے بڑا کام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر میں مریضوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کا کیا ہے جس کا آجر اللہ تعالیٰ انہیں دے کہ اس نیک کام کیلئے انہوں نے مجھ ناچیز کا انتخاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ پہلے آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی سے حقیقی معنوں میں بھکر کے عوام کے دل جیتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ سید بلال حیدر جہاں بھی رہیں گے بھکر کے لوگوں کا اسی طرح خیال رکھیں گے۔