Live Updates

ملک وال، الیکشن کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محکمہ تعلیم اور دیگر سول اداروں سے لئے گئے جس سے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے،قمر زمان کائرہ

ن لیگ کی خاتون رہنما مریم نواز اربوں مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں احتساب کا نظام ہی ختم کر دیا ہے او ر طالبان کو مالی امداد کی مد میں30 ۔30 کروڑ بانٹے ہیں، صدر پیپلز پارٹی پنجاب

جمعرات 21 جون 2018 21:30

ملک وال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) الیکشن کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر محکمہ تعلیم اور دیگر سول اداروں سے لئے گئے جس سے الیکشن شفاف نہیں ہو سکتے، ن لیگ کی خاتون رہنما مریم نواز اربوں مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں احتساب کا نظام ہی ختم کر دیا ہے او ر طالبان کو مالی امداد کی مد میں30 ۔

(جاری ہے)

30 کروڑ بانٹے ہیں ان خیالات کا اظہا ر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے چوٹ دھیراں میں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این 86 قمر عباس بوسال کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں کسان دوست پالیسی کے تحت کسانوں کو خوشحال کیا ،لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں ،70 لاکھ خواتین کی مالی امداد شروع کی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے صرف میٹر بس اور ٹرین بنائی ہے جس پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے اور یہ پیسہ پوری قوم کو دینا پڑتا ہے انہوں کہا کہ 2002 سے پہلے مجھے کوئی جانتا نہیں تھا مگر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر میں وزیر بنا گورنر بنا اور آج ملک بھر میں لوگ مجھے جانتے ہیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر دور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہمارے اندر سے پٹر یاٹ بنائے گئے مگر پھر بھی پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کیا جا سکا نصرت بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی 17سیٹوں کے ساتھ موجود تھی لیکن پھر کم بیک کر کے حکومت بنائی آج بھی پیپلز پارٹی مشکلات کا ضرور ہے لیکن جلد ہی کم بیک کرے گی انہوں نے کہا کہ بینظیر اپنے بچوں کے ہمراہ پیشیاں بھگتتی رہی لیکن کبھی شکوہ نہیں کیا مگر لاڈلا اچھا کھانا نہ ملنے پر بھی رونے لگ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ جس خاتون مریم نواز کو مستقبل کا پارٹی لیڈر بنانے جا رہی ہے وہ کہتی تھیں کہ اندرون و بیرون ملک میرے کوئی اثاثے نہیں لیکن اب الیکشن کمیشن کو دئے گئے کاغذات نامزدگی میں اربوں مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی جس سے مریم نواز کا جھوٹ پکڑا گیا ، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں میں الیکشن مہم نہیں چلانے دی جا رہی جبکہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو وہاں کھلی چھٹی ہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پی پی پی امیدواروں کو بھی کنٹونمنٹ علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے، اس موقع پر انہوں نے قمر عباس بوسال کا حلقہ این اے 86سے الیکشن سے فخر عمر حیات لالیکا کے حق میں دستبردار ہونے پر شکریہ ادا کیا ، بعد ازاں قمرزمان کائرہ نے ا میدوار پی پی 68 ناصر عباس تارڑ کی طرف سے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب میں سالگرہ کیک کاٹا اور میلاد چوک میں ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کیا اس موقع پر پی پی پی کے ڈویژنل صدر دیوان شمیم اختر ، ضلعی صدر ذوالفقار علی رانجھا، فخر عمر حیات لالیکا، آصف بشیر بھاگٹ، ناصر عباس تارڑ ، محمد نواز تارڑ ، ارشد للہ ، عظمت مارتھ ، محمد اکرام بیگ ، راجہ ذوالفقار ،فیصل شہزاد اور دیگر بھی شریک تھے ۔

۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات